Saturday, 29 February 2020

Bushra Naeem - BS 169 -Feature English

These are random thought, an eassay, views, opinion.
Feature is always factual, means based on facts, that can be verified by any one. 
It should be reporting based.
This idea u should have some factual story. and talk with them, get quotes related people.
Basic purpose of feature is to entertain or give information in interesting manner.
Pls read notes and watch videos available on FB group.
There are some sample of features, by reading those u can have a good idea abt feature 
Always write ur name etc in English also in the text file
Referred back file again with 3 days. today  is Feb 29


   فیچر ۔  بشریٰ نعیم ۔  بی۔ایس۔پارٹ۔ ۳ ۔رول نمبر ۹۶۱ ۔اردو

عو رت فطرتاً بے وفا نہیں ہوتی اور جو بے وفا ہو وہ فطرتاً عو رت نہیں ہوتی
وہ بے وفا نہ تھی یوں ہی بدنام ہوگی
                                            ہزاروں چاہنے والے تھے کس کس سے وفا کرتی

             معاشرے میں مردوں کی بے وفا ئی کے قصے تو عا م ہیں۔لیکن اس با ر با ت عو رت کی بے وفا ئی کی کر تے ہیں کہ عو رت بے وفا ئی کی صو رت کب اختیا ر کر تی ہے۔اور جب تک بیٹی،بہن اور ما ں کے روپ میں ہوتی ہے تب تک تو با وفا ہی رہتی ہے۔لیکن جب وہ ایک بیوی کا کر دار ادا کر تی ہے جب بھی وہ با وفا رہتی ہے اگر ان کے رشتے میں محبت،عزت اور اعتما د قا ئم رہے۔کیو نکہ جب تک ان کے در میا ن اعتما د اور بھر و سہ قائم تب تک تو ان کارشتہ مستحکم اور مضبو ط رہتا ہے۔لیکن جب عورت پر کیا ہوا بھروسہ کمزور پڑنے لگتا ہے تو تب بے وفا ئی جنم لیتی ہے۔عور ت تب بے وفائی کی راہ اختیارکرتی ہے جب اسکی طبیعت میں لالچ آجائے یا کوئی ایسی شخصیت اسکی زندگی میں آجائے جس سے وہ متاثر ہونے لگے۔
               جب عورت بے وفا ہوجا تی ہے تب وہ صرف اپنے مفاد کے لیے سو چتی ہے اسکواپنے شوہر کی محبت،عزت اور اسکی ذمہ داریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی اور نہ ہی اپنے بچوں کے مستقبل کی کوئی فکرہوتی ہے۔وہ صرف اپنی خواہشات کو پو را کرنے کے بارے میں سوچتی ہے۔جس کے لیے پھر وہ ہر ممکن کوشش بھی کر تی ہے۔عورت کی بے وفائی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اسکے شوہر کی دلچسپی اس میں با قی نہیں رہتی اور وہ مایوس ہو کر بے وفائی کی صورت اختیا ر کر لیتی ہے۔عورت عام طور پر بے وفا ئی دوسرے مرد کی وجہ سے کر تی ہے، اسکے دل میں شوہر کی محبت با قی نہیں رہتی کیونکہ وہ دوسرے مرد کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہو تی ہے پھراسکو اپنے شوہر کی ہر صحیح بات بھی غلط نظر آ رہی ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے شوہر سے آزادی حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ اپنے من پسند طریقے سے نئی زندگی کا آغا ز کرسکے۔
             اگرعورت اپنے گھر کو قا ئم رکھنا چا ہتی ہے تو بے وفا ئی کرنا اسکی فطرت میں کبھی شامل نہیں ہوسکتی۔عورت کوئی بھی ہورشتوں میں ملاوٹ پسند نہیں کرتی وہ جس سے بھی پیار کرے اسکے حرکات کو ہمیشہ نظروں میں رکھتی ہے لڑتی ہے جھگڑتی ہے اپنے ہونے کا احساس دلاتی ہے مگر شراکت کبھی برداشت نہیں کرتی۔ایک با وفا عورت وہ ہوتی ہے جو کتنے ہی مشکل حالات کا سا منا کر رہی ہو،کتنے ہی ظلم و زیادتی کا پہاڑاس پر ٹوٹ رہا ہو لیکن وہ اپنے گھر کو قائم رکھنے کے خا طرسب کچھ برداشت کر تے ہوئے زندگی گزارتی ہے کیونکہ یہ عورت کی فطرت ہے کہ وہ اپنے گھر کو قا ئم رکھنے کے خاطر بہت سی قربانیاں دیتی ہے۔کڑوی باتیں،طعنے طشنے اور تلخ رویے تک سہ جا تی ہے۔مگر جب اسکا ہمسفر ہی اسکونظر اندازکر دے تو وہ اندر سے ٹوٹ جا تی ہے،عورت کا حوصلہ اسکا شریکِ حیات ہی ہوتا ہے۔بیوی اپنے شوہر کی آئینہ دار ہوتی ہے۔اگر شوہر اپنی بیوی کو کہے کہ وہ خوبصورت ہے تو وہ ہر روز نکھرتی جا ئے گی اگر کہے کہ وہ خدمت گزار ہے تو وہ مزید خدمت کرے گی۔اگر شوہر ایسا کرئیگا تو اسطرح بیوی کا اعتماد بڑھے گا لیکن اگر شوہر ہر وقت اپنی بیوی میں خوبیوں کے بجائے خامیاں تلاش کرے گا تو اسطرح وہ اندر سے کھوکھلی ہو جا تی ہے اور اپنے آپ کو تنہا محسوس کرتے ہوئے بے وفائی کی راہ اختیار کرنے لگتی ہے۔
کسی بے وفا کی خا طر یہ جنوں فراز کب تک 
     جو تمہیں بھلا چکا ہواسے بھی تم بھول جاؤ
  ٰٰ   ن
                                   

No comments:

Post a Comment