Showing posts with label 150. Show all posts
Showing posts with label 150. Show all posts

Monday, 9 March 2020

Tuba Profile Urdu BS 150

840 words
Mind spelling and language.
It is single source based.
No compare, contrast 
Theme is still not clear 



سیدہ طوبیٰ رضوی
 BS PART 3 - 150
ماحد صدیقی - ایک سماجی کارکن

فاتحہ لوگوں کے مرنے پہ نہیں احساس کے مرنے پر پڑھنی  چاہیئے، لوگ مرجائیں تو صبر آجاتا ہے لیکن احساس مر جائے تو معاشرہ مرجاتا ہے.   (اشفاق احمد)
دور حاضر کے نفساء نفسی کے عالم میں جہاں تقریباََ ہر شخص خد غرضی اور مطلب پرستی کا مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے وہی کچھ لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو  معاشرے کو ذندہ رکھنے اور اس کی فلاح و بہبود کے لیئے  سماجی کارکردگی اور سماجی خدمات سر انجام دیتے نظر آتے ہیں. جی ہاں جناب میں بات کر رہی ہوں ایک ایسے طالب علم کی جو پڑھائی اور اپنے کام کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی سر انجام دیتے نظر آتے ہیں.
شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ماحد صدیقی جو کہ مہران یونیورسٹی شعبہء الیکٹریکل انجینیئرنگ کے فائنل ایئر کے طا لب علم ہیں.لوگوں سے ہمدردی اور ضرورت  مندوں کا احساس کرنے والا دل رکھنے والے  26 سالہ نوجوان  ماحد صدیقی  سے جب گفتگو کی تو پتہ چلا کہ کالج میں  داخلے کے  پہلے سال  اپنے دوست کے ہمراہ  ایک نیجی گاؤں کا دورہ کیا تو  دیکھا کہ لوگوں کو [[ایک وقت کا کھانا تو دور کی بات ہے]] ایک وقت کی روٹی تک میسر نہیں ہے. پھٹے پورانے بے جوڑ کپڑے اور ٹوٹی ہوئی چپل، خستہ حال گھر ان کے حالات کی عکاسی کر رہے تھے. ان لوگوں کو کھانا اورنئے کپڑے فراہم کرنے کے بعد جو دلی سکون، اتمنان اور خوشی محسوس ہوئی ان احساسات کی ترجمانی کوئی جملہ نہیں کر سکتا.ان کا کہنا تھا کہ گاؤں کے دورے کے بعد گھر واپسی کے سفر میں مینے سوچا کہ اللہ کا شکر ہے کہ  اللہ نے انہیں ہر نعمت ہر آسائش سے نوازہ ہے تو کیونہ وہ اپنے مال و وقت کا تھوڑا سا حصہ ان لوگوں کی ضرورت پوری کر کے کریں جو بنیادی صحولیات سے بھی محروم ہیں بس اس دن ہی میں نے ارادہ کر لیا تھا کہ میں اپنا وقت اور مال کا تھوڑا سا حصہ ضرورت میدوں کے لیئے صرف کروں گا.
یونیورسٹی میں داخلے کے بعد ماحد صدیقی  نے مختلف سوسائیٹیس جوائن کی، کچھ عرصہ سوسائیٹیس کے ساتھ کام کیا پھر باقائدہ طور پر سماجی خدمات کو سر انجام دینے کی لیئے  مختلف  (organizations)  جوائن. حالی میں جناب   Rotaract club, Hands for helpاور  humanitarian کے میمبر ہیں. اسکے علاوہ  وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سماجی خدمات سر انجام  دے رہے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ  انہوں نے اپنے کام کو بہتر بنایا اور فنڈنگز جمع کر  بہت سے  پروجیکس پر کام کیئے،انہوں نے تھر میں واٹر پلانٹنگ بھی کروائی اور، جیسے کہ لوگوں میں نئے کپڑے تقسیم کرنا، غریبوں میں کھانا فراہم کرنا، بچوں کی تعلیم کے اخراجات دیکھنا، اسکولوں کی خستہ حالی کو ختم کرنے کی کوشش، موسم کے حساب سے  کپڑے اور جوتے بھی ضرورت مندوں میں فراہم کرنا یہ سب ان کے پروجیکٹس کا حصہ ہوتے ہیں.
فوڈ ڈرائیو تو ان کی تقریباََ ہر ہفتہ ہوتی ہیں،ماحد صدیقی  اور انکے دوست مل کر ایک ساتھ ہر ہفتہ غریب لوگوں میں کھانے کا دسترخوان اور صاف پانی کا بھی انتظام کرتے ہیں. انکا کہنا ہے کہ یہ سب وہ اپنے قلبی سکون کے لیئے کرتے ہیں.
ابھی حالی میں ہی اپنے دوستوں کے ہمراہ غریب بچوں کے لیئے قاسم آباد میں ایک اسٹریٹ چائلڈ اسکول کا افتتاح کیا ہے جہاں فی سبیل اللہ رالنٹیئرز  کرتے ہیں، جو بھی آکر بچوں کو پڑھانا چاہے پڑھا سکتا ہے. اسکول کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لیئے فنڈز جمع کیئے تاکے سولر پلیٹس اور بیٹری کا  انتظام کیاجا سکے اور اسکول میں بجلی فراہم کی جا سکے کیونکہ اس علاقہ میں بجلی کی صحولت میسر نہیں ہے.
ماحد صدیقی Rotaract club کے میمبر ہیں انکا سب سے بڑا پراجیکٹ پولیو کے ہوالے سے بھی ہے جس میں وہ پولیو ورکرکس کے ساتھ اریئرنس کیمپنگ  بھی چلاتے ریتے ہیں.گزشتہ  ماہ قبل جامشورو میں فری میڈیکل کیمپ  لگوایا جس سے بہت سے  لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور فری میں میڈکل چیکپ کرایا.اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگوائے.RPC  سے AMU سائن کروا کر باقائدہ ہم نے جامعہ سندہ میں بلڈ کیمپ بھی لگایا  جس میں فری چیک اپ فراہم کیا. 
sos children village جامشورو میں بھی  ماحد صدیقی اپنا فرض سمجھ کر فنڈنگ میں اپنا حصہ  دیتے ہیں. جشن بحاراں میں فنڈنگس کرتے ہیں اور  مونیٹرنگ بھی کرتے ہیں. کھانے کی تقسیمی ہو یا  بدلتے موسم کے حساب  کپڑوں کی فراہمی  یہ تمام کام وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ باآسانی سر انجام دیتے ہیں.
  ماحد صدیقی  کا کہنا ہے کہ وہ سماجی فلاح و بہبود کے لیئے کام کر رہے ہیں اور اللہ نے چاہا تو آگے بھی ضرورت مندوں اور غریبوں کے مدد کرتے رہیں گے. گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ان کے جزبے میں کہیں کمی نہیں آئی، اپنی پڑھائی اور جاب کے ساتھ سماجی خدمات سر انجام دینا آسان تو نا تھا لیکن اللہ کے فضل سے انہونے ہر کام بہت ذ مہ داری سے سمبھالہ ہوا ہے. 

Thursday, 13 February 2020

Tuba Rizvi Feature Urdu Revised 150

Revised 
Hopefully u carried out instructions/ noting  made on ur first version.  سیدہ طوبیٰ رضوی.
جماعت: BS-Part 3
رول نمبر: 2k18-150-MC
نام کی محبتیں 


سنا تھا محبت اندھی ہوتی ہے.وہ کسی پیسہ، شکل و صورت کی محتاج نہیں ہوتی. لیکن دور حاضر میں محبت کی بینائی لوٹ آئی ہے اور اتنی تیزی سے لوٹی ہے کہ اس نے اپنے اسٹینڈرڈ سیٹ کر رکھے ہیں. اب کسی غریب سے محبت کرنے کا تصور بھی نہیں ہے.  ہاں البتہ پیسہ اور گاڑی دیکھ کر محبت یوں اپنا راستہ بناتی ہے کہ دنیا تماشہ دیکھے.
    ’خفا ہو‘  سے  ’دفا ہو‘  تک کے سفر کو  آج کل کے نوجوان محبت کہتے ہیں.جی ہاں جناب  یہ آج کل کی محبتوں کے افسانے ہیں جو مہذ نام کی محبتیں ہیں،  فیس بُک سے شروع ہوکر واٹس ایپ پر اختتام پزیر ہوجاتی ہیں.  ’میں تم سے محبت کرتا ہوں‘ سے لیکر ’امی ابو نہیں مان رہے‘ تک کا سفر طے کرتی ہیں. لو بھلا ذرا سی بات کیا ہوئی جناب محبت کر بیٹھے، دل تو ہتیلی پے لیئے پھرتے ہیں دل نا ہوا  وبالء جان ہوگیا.
محبت تو وہ جزبہ ہے جو تمام جزبوں سے بالاترہے لیکن آج کل کی محبتوں کا کوئی سانی نہی، دورِ حاضر کے نوجوانوں کے لیئے مطلب پرستی و جسم پرستی کے علاوہ محبت کچھ نہیں. چند گھنٹوں کی دل لگی اور کچھ ہفتوں کی وقت گزاری کو وہ محبت کا نام دیدیتے ہیں.  ’ارے آج کل جتنی جلدی محبوب بدلے جاتے ہیں اتنی جلدی تو کوئی کپڑے بھی نہیں بدلتا‘
ایسی بہت سی نام کی محبتیں ہیں جو منظرء عام پر آئی ہیں اوربہت سے ایسے واقعات بھی ہیں جن سے ہم نا واقف ہیں. ایسا ہی ایک واقعہ شہرِکراچی کے علاقہ انڈہ موڑ کی رہائشی زینت بی کی بیٹی کے ساتھ بھی  پیش آیا، زینت بی سے ان کی بیٹی کی خودکشی کی وجہ پوچھی گئی تو ان کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں.زینت بی اپنے علاقہ میں گھروں میں کام کرتی تھیں. ان کے دو بیٹے ہیں اور ایک ہی بیٹی تھی. زینت بی کا کہنا تھا کہ انکی بیٹی کو کسی لڑکے نے اپنی محبت کے جھوٹے وعدوں میں پھنسا کر اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گیا. ۳ماہ گزرنے کے بعد جب بیٹی گھر لوٹی تو اسکی ذہنی حالت درست نا تھی. بار بار پوچھنے پر پتہ چلا کہ بغیر نکاح کے ۳ماہ تک زینت بی کی بیٹی کو حوس کا  نشانہ بنایا گیا. گھر آنے کے ایک ہفتہ بعد زینت بی کی بیٹی نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا.
محبت کے عارضی نشے میں لڑکیاں اتنی اندھی ہوجاتی ہیں کہ انکو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ ایک غلط قدم سے انکی اور انکے گھروالوں کی  زندگیوں پر کیا اصرات مرتب ہوں گے. لڑکوں کے سبز باغ دکھانے پر لڑکیاں اپنا گھر چھوڑنے پر آمادہ ہو جاتی ہیں ان کو یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ جو ان سے محبت کرتا ہوگا وہ کبھی بھی گھر سے بھگانے کی بات نہیں کرے گا. اس کو آپکی عزت کا خیال آپ سے زیادہ ہوگا.محبت کا بھات اترنے پر جب انکی آنکھیں کھلتی ہیں تو وہ بدنامی کے اس پہاڑ پر کھڑی ہوتی ہیں جہاں نا انکے گھروالے انکو قبول کرتے ہیں نا یہ معاشرہ. یہ تو وہی بات ہو گئی کہ اب پچھتائے کیا جب چڑیا چُگ گئی کھیت.
ضروری نہیں ہر محبت کا انجام غلط ہو دورِ حاضر میں کچھ ایسی بھی مثالیں ہیں. جنہوں نے اپنے بے نام محبت کو نکاح کا نام دیا  اللہ رضا  کے ساتھ ایک پاک رشتے میں بندھ گئے.اگر بات کی جائے اندھی محبت کی تو یہ لفظ سنتے ہی میرے ذہن میں کراچی کی رہائشی مونا اسلم نامی لڑکی کا خیال آتا ہے.ان سے گفتگو کے دوران معلوم ہوا کے مونا کی اسلم سے پسند کی شادی ہے، مونا اسلم نے عین اپنی مایوں والے دن اسلم کے ساتھ گھر چھوڑنے کا فیصلہ لیا. ان کا کہنا تھا کہ اس ترہاں گھر چھوڑنے اور شادی کرنے کا فیصلہ ان کے لیئے آسان نا تھا لیکن وہ اسلم کے علاوہ کسی اور سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں. انکا مذید کہنا تھا کہ گھر والوں نے انکے اور اسلم کے لیئے کوئی اور راستہ نا چھوڑا تھا اگر گھر والے ساتھ دیتے تو وہ یہ قدم کبھی نا اٹھاتیں.آج وہ اپنے شوہر اسلم اور  اپنے بچوں کے ساتھ ایک کوشحال ذندگی بسر کر رہی ہیں بقول انکے انکا راستہ غلط تھا لیکن فیصلہ بلکل درست تھا.
Conclusion be on one or two lines.
دورِ حاضر میں بوائے فرینڈ اور گرلفرینڈ کے کلچر کو ختم کرنے بے حیائی اور دھوکے فریب سے بچنے کے لیئے والدین کو بھی چاہیئے کہ بچوں کے  بالغ ہوتے ہی انکو نکاح جیسے بندھن میں باندھ دیں. بچوں کو اتنی آزادی دیں کہ وہ کھل کر اپنی پسند کا اظہار کر سکیں انکی پسند کو اہمیت دیں.اپنے بچوں کو اپنا دوست بنائیں اور انکو محبت کا صحیح معنٰی سمجھائیں تاکہ محبت کے نام پر وہ اپنی اور کسی کی عزت و ذندگی کے ساتھنا کھیلیں۔ 



These are random thought. or a page from dairy. Can not be taken as feature
Feature is written on concrete things having 5 Ws+ 1H
Should be reporting based
Pls check notes, presentation, videos and sample available on group
Referred back 


سیدہ طوبیٰ رضوی.
جماعت: BS-Part 3
رول نمبر: 2k18-150-MC
نام کی محبتیں 

سنا تھا محبت اندھی ہوتی ہے.وہ کسی پیسہ، شکل و صورت کی محتاج نہیں ہوتی. لیکن دور حاضر میں محبت کی بینائی لوٹ آئی ہے اور اتنی تیزی سے لوٹی ہے کہ اس نے اپنے اسٹینڈرڈ سیٹ کر رکھے ہیں. اب کسی غریب سے محبت کرنے کا تصور بھی نہیں ہے.  ہاں البتہ پیسہ اور گاڑی دیکھ کر محبت یوں اپنا راستہ بناتی ہے کہ دنیا تماشہ دیکھے.
    ’خفا ہو‘  سے  ’دفا ہو‘  تک کے سفر کو  آج کل کے نوجوان محبت کہتے ہیں.جی ہاں جناب  یہ آج کل کی محبتوں کے افسانے ہیں جو مہذ نام کی محبتیں ہیں،  فیس بُک سے شروع ہوکر واٹس ایپ پر اختتام پزیر ہوجاتی ہیں.  ’میں تم سے محبت کرتا ہوں‘ سے لیکر ’امی ابو نہیں مان رہے‘ تک کا سفر طے کرتی ہیں. لو بھلا ذرا سی بات کیا ہوئی جناب محبت کر بیٹھے، دل تو ہتیلی پے لیئے پھرتے ہیں دل نا ہوا  وبالء جان ہوگیا.
محبت تو وہ جزبہ ہے جو تمام جزبوں سے بالاترہے لیکن آج کل کی محبتوں کا کوئی سانی نہی، دورِ حاضر کے نوجوانوں کے لیئے مطلب پرستی و جسم پرستی کے علاوہ محبت کچھ نہیں. چند گھنٹوں کی دل لگی اور کچھ ہفتوں کی وقت گزاری کو وہ محبت کا نام دیدیتے ہیں.  ’ارے آج کل جتنی جلدی محبوب بدلے جاتے ہیں اتنی جلدی تو کوئی کپڑے بھی نہیں بدلتا‘
ایسی بہت سی نام کی محبتیں ہیں جو منظرء عام پر آئی ہیں اوربہت سے ایسے واقعات بھی ہیں جن سے ہم نا واقف ہیں. آج کل کے معاشرے کا یہ علمیہ ہے کہ لڑکا تو لڑکا لڑکیاں بھی لڑکوں سے دو ہاتھ آگے ہیں.ابھی گزشتہ  ماہ قبل ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ ہونے والی محبت میں لڑکا لڑکا نہیں بلکہ بزرگ نکلا. محبت میں محبوبہ سے ملنے  سرگودھا  پہنچا تو محبوبہ نے اغوا کر کے گھر والوں سے تعوان کا مطالبہ کیا. صرف یہی نہیں آج کل تو آئے دن کی جانے والی محبتیں کی مثال  ایسی ہے کہ کھایا پیا کچھ نہیں گلاس طوڑا بارا آنے.
محبت کے عارضی نشے میں لڑکیاں اتنی اندھی ہوجاتی ہیں کہ انکو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ ایک غلط قدم سے انکی اور انکے گھروالوں کی  زندگیوں پر کیا اصرات مرتب ہوں گے. لڑکوں کے سبز باغ دکھانے پر لڑکیاں اپنا گھر چھوڑنے پر آمادہ ہو جاتی ہیں ان کو یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ جو ان سے محبت کرتا ہوگا وہ کبھی بھی گھر سے بھگانے کی بات نہیں کرے گا. اس کو آپکی عزت کا خیال آپ سے زیادہ ہوگا.محبت کا بھات اترنے پر جب انکی آنکھیں کھلتی ہیں تو وہ بدنامی کے اس پہاڑ پر کھڑی ہوتی ہیں جہاں نا انکے گھروالے انکو قبول کرتے ہیں نا یہ معاشرہ. یہ تو وہی بات ہو گئی کہ اب پچھتائے کیا جب چڑیا چُگ گئی کھیت.
ضروری نہیں ہر محبت کا انجام غلط ہو دورِ حاضر میں کچھ ایسی بھی مثالیں ہیں. جنہوں نے اپنے بے نام محبت کو نکاح کا نام دیا  اللہ اور والدین کی رضا مندی کے ساتھ ایک پاک رشتے میں بندھ گئے.اب آپ  ’اسد اور نمرہ‘ نامی جوڑے کی ہی مثال لے لیجیئے جو آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں. 18سال کی عمر میں شادی جیسے بندھن سے بندھ گئے اپنی محبت کو نکاح کا نام دیا اور نوانوں کو ہدایت دی کے بے نامی رشتوں سے بچیں والدین کو اعتماد میں لیکر نکاح جیسے رشتے کی پاسداری کریں. اسد کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کی جلدی شادی کروا کر میں نے اپنے بیٹے کو گناہ سے بچایا.
دورِ حاضر میں بوائے فرینڈ اور گرلفرینڈ کے کلچر کو ختم کرنے بے حیائی اور دھوکے فریب سے بچنے کے لیئے والدین کو بھی چاہیئے کہ بچوں کے  بالغ ہوتے ہی انکو نکاح جیسے بندھن میں باندھ دیں. بچوں کو اتنی آزادی دیں کہ وہ کھل کر اپنی پسند کا اظہار کر سکیں.اپنے بچوں کو اپنا دوست بنائیں اور انکو محبت کا صحیح معنٰی سمجھائیں تاکہ محبت کے نام پر وہ اپنی اور کسی کی عزت و ذندگی کے ساتھنا کھیلیں۔ 

Sunday, 26 January 2020

Tuba Rizvi Roll-150 Urdu Article Revised

Revised
  سیدہ طوبیٰ رضوی
جماعت :  BS Part 3
رول نمبر:MC/150/2k18

ٹیکنالوجی کا غلط استعمال

کہتے ہیں انسان کی سب سے بڑی کامیابی اس کی پیدا کردہ ٹیکنالوجی ہے. جو دورِ حاضِر میں انسانوں کے لیئے سہولت اور آسانیوں کا باعث ہے.انسان کامیابی کے اس شور میں جنم لینے والے نقصانات کو بغور سننے سے قاصر ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل، جسمانی اور اخلاقی  پستی سے دو چار ہیں. ترقی کے اس عمل میں کچھ ٹیکنالوجی پر مبنی اشیاء ایسی بھی ہیں جن کے مثبت اور منفی دونوں قسم کے اثرات ہماری نوجوان نسل پر مرتب ہو رہے ہیں.خصوصاََ کیبل نیٹ ورک، سوشل ایپ اورموبائل فون نے نوجوانوں کو غیر مہذب ناشائستہ اور نالائک بنا دیا ہے. یہ بھی حقیقت ہے کہ دورِ حاضِرمیں انٹرنیٹ،موبائل فون اور سوشل نیٹ ورکنگ کے بغیر زندگی بے رنگ اور ادھوری سی لگتی ہے کیونکہ ان ذرائع نے رابطوں میں آسانی پیدا کر دی ہے.
آج کل زیادہ تر والدین بچوں کے ساتھ کچھ نصیحت آمیز گفتگو کرتے نظر آتے ہیں. جیسے کہ، اپنے والد کا احساس نہیں ہے، امتحان میں نمبر کم آئے تو ہڈی پسلی ایک کردوں گا، ہر وقت ٹی وی کے آگے بیٹھے رہتے ہو، ہر وقت ٹک ٹک کروالو بس، او ر ہر والدین کا آخری جملہ   ’ہم نے تو اسے کہنا ہی چھوڑ دیا ہے‘  یہ تقریباََ ہر گھر کی کہانی ہے نوجوان نسل اپنا زیادہ تر وقت پڑھنے کے بجائے موبائل فون پر صرف کرتے ہیں. سونے پے سوہاگا تو یہ ہے کہ موبائل فون پر مختلف نیٹ ورک کمپنیوں نے سستے سستے ایس ایم ایس، اور نیٹ پیکجزز متعارف کروائے ہوئے ہیں جس سے نوجوان سارا وقت موبائل اورا نٹرنیٹ پر مشغول رہتے ہیں۔
کمپیوٹر، موبائل فون انٹرنیٹ اور ان جیسے جدید آلات کا سب سے ذیادہ نقصان نئی نسل کو ہو رہا ہے.نوجوان ضرورت سے زیادہ دلچسپی لے کر بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں، گویا اگر یہ کہا جائے کہ نوجوان طبقہ ’ٹیکنالوجی ایڈکٹ‘  ہے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا.اگر گیمز کی بات کی جائے توآ پ   پَب جِی نامی بلا کی ہی مثال لے لیجیئے. پَب جِی گیم کی مقبولیت اور ایڈکشن صرف کھیلنے کی حد تک محدود نہیں بلکہ شہرِ کراچی میں باقاعدہ  پَب جِی تھیم  ریسٹورینٹ بھی موجود ہے. پَب جِی، فائیٹر پیلین اور اس طرح کے بہت سے گیمز بچوں کو تشدد پسند بنا رہے ہیں.
 خواہ وہ لڑکی ہو یا لڑکا سونے سے پہلے اور اٹھنے کے بعد سب سے پہلے موبائل فون کی زیارت کی جاتی ہے. کسی کے گھر جایا جائے تو سلام کے بعد پہلا سوال وائی فائی کے پاسورڈ کا ہوتا ہے۔
 ٹیکنالوجی کے بے جا غلط استعمال نے انسانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور بنا دیا ہے. سستی اور کاہلی  جیسے نوجوانوں کی شخصیت کا حصہ بن گئی ہیں.مستقل چیٹنگ اور میسجنگ سے اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں اور فالج جیسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،جب کہ نظر کی کمذوری، سردرد، نیند کی کمی،سننے کی صلاحیت میں کمی اور ڈپریشن جیسی بیماریاں مستقل طور پر آپکی ساتھی بن جاتی ہیں.۔
. کیبل ٹیلیوژن نے بھی غلط رجحانات اور بے حیائی کو فروغ دے دیا ہے. پہلے پاکستان ٹیلیوژن تفریح کا ایک اہم ذریعہ تھا.تفریح کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں کی تربیت بھی کرتا تھا. کھل جا سم سم، نیلام گھر اور انوکھے لوگ  جیسے پروگرام نشر کیئے جاتے تھے. ان پروگرامز کو فیملی پروگرامز کہا جاتا تھا.کیبل نیٹ ورک اور چینلز کی بھرمار کی وجہ سے سب کی پسند منفرد ہے یہی وجہ ہے کہ ہر کمرے میں ٹِی وِی کا رجہان عام ہوگیا ہے. والدین اس چیزسے بے خبر ہیں کہ بچے کیا دیکھ رہے ہیں انٹرنیٹ اور ٹِی وِی پر دکھائے جانے والے رومانوی ڈرامے اور فلمیں دیکھ کر نوجوان نسل فرضی زندگی کو حقیقی خیال کرنے لگتے ہیں اور ایسی ہی سر گرمیاں تلاش کرتے ہیں، دل برداشتہ ہونے پر خودکشی جیسے اقدامات بھی کرتے ہیں جس سے معاشرے میں بد فعلی پھیلتی ہے.
کیا ٹیکنالوجی خود کو تباہ کرنے کے لیئے بنائی گئی تھیں؟ کیا ہم ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کر رہے ہیں؟ کیا حقیقت میں جدید ٹیکنالوجی کا مطلب یہی ہے کہ بے حیائی اور بے باقی کو فروغ دیا جائے؟ مشرق و مغرب کے فرق سے دست بردار ہو کر بے حیائی کو اپنایا جائے یا اپنی روایات و تعلیمات کو بھلا کر غیروں کی ثقافت کو عام کیا جائے؟ ہم ایک اسلامی ریاست ہیں ہم آزاد  ہیں لیکن اپنی دینی تعلیمات کی پاسداری کرنا ہم پر فرض ہے.ہم اپنا اصل بھولے بیٹھے ہیں اور جو قومیں اپنا اصل بھول جاتی ہیں، تباہی اور زوال ان کا مقددر ہوتا ہے۔

 ---- ---------------------- 
1200 Plus words//!!!! 
Pls summarise it within 650 words. Its too long 
File name not proper /This should have been ur file name: Article- Syeda Tuba Rizvi -BS part 3 


نام :  سیدہ طوبیٰ رضوی
جماعت :  BS Part 3
رول نمبر:MC/150/2k18

ٹیکنالوجی کا غلط استعمال

کہتے ہیں انسان کی سب سے بڑی کامیابی اس کی پیدا کردہ ٹیکنالوجی ہے. جو دورِ حاضِر میں انسانوں کے لیئے سہولت  اور آسانیوں کا باعث ہے.انسان کامیابی کے اس شور میں جنم لینے والے نقصانات کو بغور سننے سے قاصر ہے یہی وجہ ہے کہ دورِ حاضر کا انسان خاص طور پر نوجوان نسل، جسمانی اور اخلاقی  پستی سے دو چار ہیں. ترقی کے اس عمل میں کچھ ٹیکنالوجی پر مبنی اشیاء ایسی بھی ہیں جن کے مثبت اور منفی دونوں قسم کے اثرات ہماری نوجوان نسل پر مرتب ہو رہے ہیں.خصوصاََ کیبل نیٹ ورک، سوشل نیٹ ورکنگ،موبائل فون اور سوشل ایپس نے نوجوانوں کو غیر مہذب ناشائستہ اور نالائک بنا دیا ہے. یہ بھی حقیقت ہے کہ دورِ حاضِرمیں انٹرنیٹ،موبائل فون اور سوشل نیٹ ورکنگ کے بغیر زندگی بے رنگ اور ادھوری سی لگتی ہے کیونکہ ان ذرائع نے رابطوں میں آسانی پیدا کر کے ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے.
آج کل زیادہ تر والدین بچوں کے ساتھ کچھ نصیحت آمیز گفتگو کرتے نظر آتے ہیں. جیسے کہ ہر وقت موبائل فون سے چپکے رہتے ہو، یہ سب تمہارے کام نہیں آئے گا، اپنے والد کا احساس نہیں ہے، امتحان میں نمبر کم آئے تو ہڈی پسلی ایک کردوں گا، اور جبکہ لڑکیاں یہ تانے سنتی ہیں ہر وقت ٹی وی کے آگے بیٹھی رہتی ہو، کام تم سے ہوتا نہیں ہے، پرھائی میں دل لگتا نہی ہے،  بہت سست ہو، ہر وقت ٹک ٹک کروالو بس، او ر ہر والدین کا آخری جملہ    ’ہم نے تو اسے کہنا ہی چھوڑ دیا ہے‘  یہ تقریباََ ہر گھر کی کہانی ہے. آئے دن والدین بچوں کو یہ نصیحت کر رہے ہوتے ہیں کہ  انٹرنیٹ، گیمنگز،موبائل فون اور سوشل نیٹ ورکنگ کے مستقل استعمال سے ان کی پڑھائی کا ہرج ہوتا ہے وہ اپنا زیادہ تر وقت پرھنے کے بجائے موبائل فون  استعمال کرنے پر ضایع کرتے ہیں. بہت کم والدین ایسے ہیں جو اپنے بچوں کی سوشل سر گرمیوں پر نظر رکھتے ہیں، سونے پے سوہاگا تو یہ ہے کہ موبائل فون پر مختلف نیٹ ورک کمپنیوں نے سستے سستے ایس ایم ایس، کال، اور نیٹ پیکجزز متعارف کروائے ہوئے ہیں جس سے نوجوان سارا وقت موبائل اورا نٹرنیٹ پر مشغول رہتے ہیں.انٹرنیٹ کی دنیا ایک الگ ہی دنیا ہے اگر اس کا درست استعمال کیا  جائے تو ایک کلک پر معلومات کا سمندر ہے.
کمپیوٹر، موبائل فون انٹرنیٹ اور ان جیسے جدید آلات کا سب سے ذیادہ نقصان نئی نسل کو ہو رہا ہے.نوجوان ان میں ضرورت سے زیادہ دلچسپی لے کر بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں، گویا اگر یہ کہا جائے کہ نوجوان طبقہ  ’ٹیکنالوجی ایڈکٹ‘  ہے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا. خواہ وہ لڑکی ہو یا لڑکا سونے سے پہلے اور اٹھنے کے بعد سب سے پہلے موبائل فون کی زیارت کی جاتی ہے. دن کی روشنی ہو یا رات کا اندھیرا کوئی فیملی گیدرنگ ہو  یا دوستوں کی محفل آپس میں گفتگو سے زیادہ اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کا خیال کیا جاتا ہے. کسی رشتے دار کے گھر جایا جائے تو سلام کے بعد پہلا سوال وائی فائی کے پاسورڈ کا  ہوتا ہے. اگر گیمز کی بات کی جائے تو  بہت سے  ایسے گیمز بھی ہیں جو بچوں میں تشدد پیدا کر رہے ہیں  جیسے کہ  آ پ   ’ پَب جِی‘ نامی بلا  کی ہی مثال لے لیجیئے  بچہ تو بچہ بڑوں میں بھی یہ گیم مقبولیت کا حامل ہے  پَب جِی گیم کی مقبولیت  اور ایڈکشن صرف کھیلنے کی حد تک محدود نہیں بلکہ شہرِ کراچی میں باقاعدہ  پَب جِی تھیم  ریسٹورینٹ بھی موجود ہے. وہاں آنے والے لوگوں کو باقائیدہ فِری انٹرنیٹ  فراہم کیا جاتا ہے. پَب جِی، فائیٹر پیلین اور  اس طرح کے بہت سے گیمز بچوں کو تشدد پسند بنا رہے ہیں۔
سوشل نیٹ ورکنگ کی بات کی جائے تو صرف نوجوان طبقہ ہی نہی  بلکہ ہر عمر  کے افراد  سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں. مذاک و تفریح کرنی ہو یا وقت گزاری کسی پروڈکٹ کی مارکٹنگ کرنی ہو یا دوستوں سے گفتگو  ان سب فرائض کو سر انجام دینے کے لیئے سوشل نیٹ ورکنگ کا استعمال کیا جاتا ہے. لیکن آج کل سوشل نیٹ ورکنگ کا غلط استعمال مانو عام ہو گیا ہے. اس کا غلط استعمال  ہمیں سائبر بلنگ کی طرف لیجاتا ہے. سائبر بلنگ کا شکار نا صرف لڑکے، لڑکیاں بلکہ اساتذہ بھی ہوتے ہیں. تحقیق کے مطابق17% اساتذہ طلبہ کے ہاتھوں سائبر بلنگ کا شکار ہو چکے ہیں.بہت سے سافٹ ویئر جیسے.فوٹوشاپ کے زریعہ تصاویر کا غلط استعمال کر کے بلیک میلنگ کرنا یا ہیکنگ جیسا سافٹ ویئر استعمال کر کے کسی کا ذاتی اکاؤنٹ ہیک کرنا اور اس کا ذاتی ڈیٹا بلیک میلنگ میں استعمال کرنا.ٹیکنالوجی کی دنیا میں لوگ اس قدر مگن ہوگئے ہیں کے اخلاقیات کے درجہ سے بلکل بالہ ترہو گئے ہیں۔
حد سے ذیادہ کسی بھی چیز کااستعمال نقصان دے ہوتا ہے. ٹیکنالوجی کے بے جا غلط استعمال نے انسانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور بنا دیا ہے.مستقل چیٹنگ اور میسجنگ سے اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں اور فالج جیسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، موبائل فون کے زیادہ استعمال  سے برین ٹیومر74%، دل کا مرض45% اور سننے کی صلاحیت میں 80% کمی آتی ہے.جب کہ نظر کی کمذوری، سردرد، نیند کی کمی اور ڈپریشن جیسی بیماریاں مستقل طور پر آپکی ساتھی بن جاتی ہیں.نوجوان  ذہنی اور جسمانی کمزوری کا شکار ہیں. سستی اور کاہلی  جیسے نوجوانوں کی شخصیت کا حصہ بن گئی ہیں وہ ہر کام میں ٹیکنالوجی کا سہارا ڈھونڈتے ہیں. ہر چھوٹے سے چھوٹے حساب کے لیئے بھی کیلکولیٹر کا استعمال کیا  جاتا ہے۔
کمپیوٹر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دفاتر اور کاروبار میں بھی ضرورتن استعمال کیا جاتا تھا.لیکن اب کمپیوٹر کا استعمال تعلیمی سر گرمیوں کے لیئے کم اور گیمنگ کے لیئے ذیادہ کیا جاتا ہے.موبائل فون رابطہ کرنے کے لیئے کم اور تصاویر لینے کے ذیادہ کام آتا ہے، اورا نٹرنیٹ تو مہذ موویز اور سیریس تک محدود ہو کر رہ گیا ہے. کیبل ٹیلیوژن نے بھی  غلط رجحانات اور  بے حیائی کو فروغ دے دیا ہے. پہلے پاکستان ٹیلیوژن تفریح کا ایک  اہم ذریعہ تھا.تفریح کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں کی تربیت بھی کرتا تھا. کھل جا سم سم، عینک والا جن، نیلام گھر اور انوکھے لوگ  جیسے پروگرام نشر کیئے جاتے تھے. ان پروگرامز کو فیملی پروگرامز کہا جاتا تھا۔ گھر کے تمام افراد ایک کمرے میں اکھٹے بیٹھ کر ایک ساتھ ٹِی وِی دیکھا کرتے تھے.کیبل نیٹ ورک اور چینلز کی بھرمار کی وجہ سے سب کی پسند منفرد ہے یہی وجہ ہے کہ  ہر کمرے میں ٹِی وِی کا رجہان عام ہوگیا ہے. والدین اس چیزسے بے خبر ہیں کہ بچے کیا دیکھ رہے ہیں انٹرنیٹ اور ٹِی وِی پر دکھائے جانے والے رومانوی ڈرامے اور فلمیں دیکھ کر نوجوان نسل فرضی زندگی کو حقیقی خیال کرنے لگتے ہیں اور ایسی ہی سر گرمیاں تلاش کرتے ہیں، ناکامی اور دل برداشتہ ہونے پر خودکشی جیسے اقدامات بھی کرتے ہیں جس سے معاشرے میں بد فعلی پھیلتی ہے
کیا ٹیکنالوجی خود کو تباہ کرنے کے لیئے بنائی گئی تھیں؟ کیا ہم ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کر رہے ہیں؟ کیا حقیقت میں جدید ٹیکنالوجی کا مطلب یہی ہے کہ بے حیائی اور بے باقی کو فروغ دیا جائے؟ مشرق و مغرب کے فرق سے دست بردار ہو کر بے حیائی کو اپنایا جائے یا اپنی روایات و تعلیمات کو بھلا کر غیروں کی ثقافت کو عام کیا جائے. ہم ایک اسلامی ریاست ہیں ہم آزاد  ہیں لیکن اپنی دینی تعلیمات کی پاسداری کرنا ہم پر فرض ہے.ہم اپنا اصل بھولے بیٹھے ہیں اور جو قومیں اپنا اصل بھول جاتی ہیں، تباہی اور زوال ان کا مقددر ہوتا ہے۔